ورلڈ ٹی 20میں بھارت کے ہاتھوں شکست پر پاکستانی شائقین کا قومی ٹیم کی کارکردگی پر شدید غم غصے کا اظہار ، مختلف شہروں میں شائقین نے اپنے ٹی وی سیٹ توڑ ڈالے ، قومی ٹیم کے خلاف شدید نعرے بازی

ہفتہ 19 مارچ 2016 23:20

ورلڈ ٹی 20میں بھارت کے ہاتھوں شکست پر پاکستانی شائقین کا قومی ٹیم کی ..

کراچی /لاہور /اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19مارچ۔2016ء) ورلڈ کپ ٹی 20کے میچ میں بھارت کے ہاتھوں شکست پر پاکستانی شائقین نے قومی ٹیم کی کارکردگی پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے مختلف شہروں میں اپنے ٹی وی توڑ ڈالے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کہ کولکلتہ کے ایڈن گارڈن سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے ٹی 20 میچ میں بھارت کے ہاتھوں 6 وکٹوں کی شکست پر پاکستانی شائقین نے قومی ٹیم کی کارکردگی پر شدید مایوسی اور غم و غصے کا اظہار کیا ۔

مختلف شہروں میں جیت کی امید لگائے شائقین نے بھارت کے ہاتھوں ہارنے پر دل برداشتہ ہو کر اپنے ٹی وی سیٹ توڑ ڈالے اور قومی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کو شکست کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے ٹیم کے خلاف نعرے بازی بھی کی ۔ سانگلہ ہل کے علاقے میں 60 سالہ شخص قومی ٹیم کے بھارت کے ہاتھوں شکست پر دل برداشتہ ہو کر اپنا ٹی وی سیٹ قلات چوک پر لا کر توڑ ڈالا۔

متعلقہ عنوان :