انڈونیشیا میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 13 فوجی افسران ہلاک،ہیلی کاپٹر سولاویسی کے ضلع پوسو کے ایک گاوٴں کے قریب گرا جہاں ایک عسکریت پسند گروپ حکومت کے خلاف گوریلا کارروائیوں میں مصروف ہے،فوجی حکام

اتوار 20 مارچ 2016 22:27

انڈونیشیا میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 13 فوجی افسران ہلاک،ہیلی کاپٹر ..

جکارتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20مارچ۔2016ء) انڈونیشیا میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار 13 فوجی افسران ہلاک ہوگئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ انڈونیشیا کے وسطی علاقے سولاویسی کے ضلع پوسو کے ایک گاوٴں کے قریب پیش آیا جہاں ایک عسکریت پسند گروپ حکومت کے خلاف گوریلا کارروائیوں میں مصروف ہے۔

(جاری ہے)

مقامی فوجی ترجمان کا کہنا تھا کہ ہیلی کاپٹر پر 13 فوجی افسران سوار تھے اور ابتدائی رپورٹس کے مطابق تمام فوجی ہلاک ہوگئے ہیں تاہم ہم ان کے حوالے سے معلومات حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔واضح رہے کہ حالیہ کچھ عرصے میں انڈونیشیا کے متعدد فوجی طیارے حادثے کا شکار ہوتے رہے ہیں۔گزشتہ ماہ ایک چھوٹا طیارہ ٹیسٹ فلائٹ کے دوران آبادی پر گر کر تباہ ہوگیا تھا، مذکورہ واقعے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔2015 کے دسمبر میں وسطی جاوا میں ایک فوجی طیارہ حادثے کا شکار ہوا گیا تھا جس کے نتیجے میں طیارے میں موجود دونوں ہوا باز ہلاک ہوگئے تھے۔گزشتہ سال جون میں ہرکولیس سی-130 میدان کے علاقے میں آبادی پر گرکر تباہ ہوگیا تھا، جس میں 142 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :