پی آئی اے کو پبلک لمٹیڈ کمپنی بنانے کے حوالے سے بل پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان زیادہ اختلافات نہیں ، معاملے کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جارہاہے،امید ہے معاملہ خوش اسلوبی سے طے پاجائیگا

مسلم لیگ(ن)کے رہنما سینیٹر مشاہد اﷲ خان کی میڈیا سے گفتگو

پیر 21 مارچ 2016 21:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 مارچ۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنما سینیٹر مشاہد اﷲ خان نے کہا ہے کہ پی آئی اے کو پبلک لمٹیڈ کمپنی بنانے کے حوالے سے بل پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان زیادہ اختلافات نہیں جس طرح معاملہ کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جارہاہے،امید ہے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان معاملہ خوش اسلوبی سے طے پاجائیگا۔

(جاری ہے)

پیر کو پارلیمنٹ کے جوائنٹ سیشن سے قبل حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کے راہنماؤں کے درمیان پی آئی اے کو پبلک لمٹیڈ کمپنی بنانے کے حوالے سے بل پر مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ(ن)کے راہنما سینیٹر مشاہد اﷲ خان نے کہا کہ اپوزیشن کو جائز مخالفت کرنی چاہیے۔اپوزیشن اور حکومت بل کے حوالے سے مسائل کے حل میں کامیاب ہوجائے گی۔ موجودہ اجلاس میں گیس چوری کے حوالے سے بل پیش کیا جائیگا۔جوائنٹ سیشن کے اجلاس کے بعد دوبارہ پی آئی اے پر بحث ہوگی امید ہے معاملہ حل ہوجائے گا اور اپوزیشن کے درمیان اس معاملہ پر زیادہ فاصلہ نہیں ہے جس طرح پیش کیا جارہاہے اور بڑھا چڑھا کر پیش کیا جارہاہے۔

متعلقہ عنوان :