آرمی چیف سے افغانستان میں اتحادی افواج کے کمانڈر جنرل نکولسن کی ملاقات ، افغان مصالحتی عمل، پاک افغان سرحدوں پر رابطہ کاری سمیت علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال

پیر 21 مارچ 2016 21:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 مارچ۔2016ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے افغانستان میں اتحادی افواج کے کمانڈر جنرل نکولسن نے ملاقات کر کے افغان مصالحتی عمل، پاک افغان سرحدوں پر رابطہ کاری سمیت علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

پیر کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق افغانستان میں اتحادی افواج کے کمانڈر جنرل نکولسن نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اورآرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی۔

ملاقات میں افغان مصالحتی عمل، پاک افغان سرحدوں پر رابطہ کاری اور علاقائی سلامتی کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔جنرل نکولسن نے علاقائی استحکام میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاک فوج کے آپریشن ضرب عضب میں حاصل ہونے والی کامیابیاں قابل تعریف ہیں۔

متعلقہ عنوان :