طیارے کے حادثے کا بعد بند روسی ایئرپورٹ دوبارہ کھول دیا گیا

پیر 21 مارچ 2016 21:46

طیارے کے حادثے کا بعد بند روسی ایئرپورٹ دوبارہ کھول دیا گیا

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 مارچ۔2016ء)روس کے جنوبی شہر روستوف آن ڈون کا ہوائی اڈا پیر کے روز دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔ روسی خبررساں ادارے کے مطابق دو روز قبل اس ہوائی اڈے پر لینڈگ کرتے ہوئے فضائی کمپنی فلائی دبئی کا ایک طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا تھا، جس کے نتیجے میں ہوائی جہاز پر سوار تمام 62 افراد مارے گئے تھے۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق دبئی سے روستوف آنے والا یہ جہاز لینڈگ کی دوسری کوشش کے دوران تباہ ہوا۔ بتایا گیا ہے کہ اس حادثے کی وجہ شدید بارش اور تیز ہوائیں بنیں۔