وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس،پی آئی اے کے مالیاتی امور کا جائزہ لیا گیا

پیر 21 مارچ 2016 22:35

اسلام آباد ۔ 21 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 مارچ۔2016ء) وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس میں پیر کو یہاں پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کے مالیاتی امور کا جائزہ لیا گیا۔ سیکرٹری ہوا بازی ڈویژن محمد عرفان الٰہی نے اجلاس کو مالی سال 2013-14ء اور 2014-15ء میں پی آئی اے کی کارکردگی کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے رواں مالی سال کے پچھلے 9 ماہ کے دوران بھی پی آئی اے کی کارکردگی کا جائزہ پیش کیا اور پی آئی اے کی مالیاتی ضروریات کے بارے میں آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیر خزانہ نے کہا کہ مسافروں کی تعداد بڑھانے اور کارگو سروس کا معیار بین الاقوامی معیار کے مطابق بڑھانے کیلئے سخت مالیاتی نظم و ضبط کی ضرورت ہیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پی آئی اے کی خد مات کو بہتر بنانے کیلئے کی جانے والی کوششوں کی مکمل حمایت کرتی ہے تاہم حکومت یہ بھی توقع کرتی ہے کہ پی آئی اے کی انتظامیہ اور ملازمین شاندار ماضی کی روایت حاصل کرنے کیلئے پی آئی اے کی بحالی کیلئے بھی بھرپور کوششیں کریں۔ اجلاس میں پی آئی اے کارپوریشن بل کا بھی جائزہ لیا گیا جو کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیش کیا جانا ہے۔ اجلاس میں وزارت خزانہ اور ہوا بازی ڈویژن کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :