بلوچستان کے علاقوں خضدار ،سوراب ،قلات اور نال میں5.6شدت کے زلزلے کے جھٹکے ،لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا

پیر 21 مارچ 2016 22:44

بلوچستان کے علاقوں خضدار ،سوراب ،قلات اور نال میں5.6شدت کے زلزلے کے ..

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 مارچ۔2016ء ) بلوچستان کے علاقوں خضدار ،سوراب ،قلات اور نال میں5.6شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ،تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ذرائع کے مطابق پیر کی شب سات بجکر 48منٹ پر خضدار ،قلات ،سوراب ،نال اور گردونوح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ،،زلزلے کے جھٹکے آتے ہی لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے ،،تاہم ان علاقوں سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ،،، زلزلہ پیما مرکز اسلام آباد کے مطابق زلزلے کی شدت 5.6رکارڈ کی گئی جبکہ اس کی زمین میں گہرائی دس کلومیٹر تھی ،،زلزلہ کا مرکز خضدار کے مغرب میں بیس کلو میٹر کے فاصلے پر تھا �

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :