پنڈدادنخان،یونین کونسل 44ضمنی الیکشن،آزادامیدوارملک امجداعجازجھاٹلہ 3895ووٹ لیکرکامیاب

کندوال میں جشن کا ساماں، ایک پولنگ اسٹیشن پر ہاتھ پائی اور زدوکوب کی اطلاعات ،دونوں گروپوں کے دودو افراد زخمی

پیر 21 مارچ 2016 22:51

للِہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 مارچ۔2016ء ) تحصیل پنڈدادن خان کی یونین کونسل نمبر 44 کندوال کے ضمنی الیکشن میں آزاد امیدوار ملک امجد اعجاز جھاٹلہ غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق 3895 ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے کندوال میں جشن کا ساماں ایک پولنگ اسٹیشن پر ہاتھ پائی اور زدوکوب کی اطلاعات دونوں گروپوں کے دودو افراد زخمی ہوئے ہیں انتظامیہ نے مداخلت کر کے پولنگ جاری رکھی ہوئی ہے تفصیلات اور زرائع کے مطابق تحصیل پنڈدادن خان کی یونین کونسل نمبر 44 کندوال میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے چیئر مین ملک محمد الیاس ریحان حلف اٹھانے سے قبل اکتیس دسمبر کو انتقال کر گئے تھے ملک محمد الیاس ریحان نے تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر سابق نائب ناظم ملک محمد امجد جھاٹلہ کو شکست دی تھی اس سیٹ پر ضمنی الیکشن آج ہوا مسلم لیگ ن کے منتخب چیئر مین ملک محمد الیاس مرحوم کے چچا زاد بھائی ملک محمد حیات نے بھی آزاد الیکشن لڑا جنکو انتخابی نشان بالٹی دیا گیا یونین کونسل کندوال نمبر 44 میں وو ٹر وں کی کل تعداد 12623 ہیں جن میں6799مرد جبکہ 5824خواتین کے ووٹر شامل ہیں جن کے لئے دس پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے جن میں چار مشترکہ تین مردانہ اورتین زنانہ شامل انیس نومبرکو ہونے والے الیکشن میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈر محمد الیاس ریحان کو 4106 ووٹ کرکامیاب ہو گئے تھے اس ضمنی الیکشن میں دونوں پارٹیوں نے آزاد الیکشن لڑا اور ملک امجد اعجاز جھاٹلہ نے انیس نومبر میں کامیاب ہونے والے چیئر مین ملک محمد الیاس ریحان کے چچا زاد بھائی کو اس ضمنی الیکشن میں ملک محمد حیات ریحان کو 374 ووٹوں سے شکست دے دی ملک امجد اعجاز نے 3895 ووٹ حاصل کر کے میاب ہو گئے جبکہ مخالف امیدوار ملک محمد حیات ریحان کو ٹوٹل 3521 ووٹ ملے

متعلقہ عنوان :