فیصل آباد،لائلپورٹاؤن میں ڈینگی لارواملنے پرایک دکاندارگرفتار،ایک فیکٹری سیل اورایک ٹیکسٹائل مل کونوٹس جاری

پیر 21 مارچ 2016 22:52

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 مارچ۔2016ء) لائلپور ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں ڈینگی لاروا ملنے پرایک دکاندار گرفتار جبکہ ایک فیکٹری سیل اور ایک ٹیکسٹائل ملز کو نوٹس جاری کردیا ۔

(جاری ہے)

آن لائن کے مطابق قائمقام ڈی سی اواعجازخالق رزاق کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر صدررافیعہ حیدر نے ڈی او ماحولیات شوکت حیات،ٹی ایم او لائلپور ٹاؤن میاں ندیم انورودیگر کے ہمراہ شعیب بلال مارکیٹ میں ڈینگی لاروا ملنے پر ایک دکاندار کو حوالہ پولیس کرکے اسکے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔اسسٹنٹ کمشنر صدر نے سمال انڈسٹریل اسٹیٹ میں فیکٹری کا سازوسامان کھلا رکھنے پر فیکٹری کو سیل اورسرگودھا روڈ میں ملز کاسامان کھلا رکھنے پر ٹیکسٹائل ملز کو نوٹس جاری کی

متعلقہ عنوان :