اسلامیہ کالج میں جہاد فارزیرو تھیلی سیمیاتنظیم کی تقریب

منگل 22 مارچ 2016 12:02

پشاور۔22 مارچ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 مارچ۔2016ء ) اسلامیہ کالج پشاورمیں جہاد فارزیروتھیلی سیمیا تنظیم کی تقریب منعقد ہوئی پروفیسر ڈاکٹر حسین فاروق نے تقریب کی صدارت کی جہاد فارزیرو تھیلی سیمیا کے فاؤنڈنگ پریذیڈنٹ غلام دستگیر اور لاہور کینٹ ممبرز شہروزاورخان محمدجبکہ اسلامیہ کالج کی کابینہ ممبرز یمنی سردار ‘محمدطیب‘ مبصرالله‘ عثمان خٹک عازم‘ عزیز ‘نوید‘ نورالله‘ لائبہ شاہ‘ انمول شامی ‘گل رخ‘ الینا بخت‘ معاذ ‘ ارسلان‘ جوہر خان‘ مصب احمد‘ مہران اور دوسرے ممبرز نے تقریب میں شرکت کی‘ پشاورڈسٹرکٹ سے اسراع علی ایمل خان اور مبشر شامل تھے اس تقریب میں خیبرپختونخوا تھیلی سیمیا کو ختم کرنے کیلئے منصوبہ بندی کے تحت مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئیں جس میں صوبائی کابینہ‘ پشاورڈشٹرکٹ کابینہ اور اسلامیہ کالج کابینہ کا اعلان کیاگیا پورے خیبرپختونخوا میں اس تنظیم کی رہنمائی اسلامیہ کالج سے کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :