فلائیٹ آپریشن ‘کارگو سروس ائیر ویز کو منتقل نہیں کررہے،ترجمان پی آئی اے

منگل 22 مارچ 2016 13:32

اسلام آباد ۔ 22 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 مارچ۔2016ء) پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائن (پی آئی اے ) کے ترجمان دانیال گیلانی نے کہا ہے کہ پی آئی اے کو لمیٹیڈ کمپنی بنانے کے بعد یہ خود مختار کمپنی کے طور پر بہتر کام کریگی ‘فلائیٹ آپریشن ‘کارگو سروس ائیر ویز کو منتقل نہیں کررہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو جاری وضاحتی بیان میں انہوں نے فلائیٹ آپریشن اور کارگو سروس پاکستان ائیر ویز کو منتقلی کی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے ‘فلائیٹ آپریشن اور کارگو سروس پاکستان ائیر ویز کے حوالے نہیں کیں یہ پی آئی اے کے پاس ہی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پی آئی اے لمٹیڈ کمپنی بننے کے بعد زیادہ تسلی بخش فیصلے کرسکے گی ۔انہوں نے کہا کہ پی آئی اے لمیٹیڈ کمپنی کے طور پر اچھے انداز میں کام کریگی ۔

متعلقہ عنوان :