سعودی عرب، سماعت سے محروم 3000 ڈرائیور لائسنس یافتہ ہیں

سماعت سے محروم افراد کی اکثریت لائسنس یافتہ ہے اور گاڑی چلاتی ہے ٗ میجر حسین الواداعی

منگل 22 مارچ 2016 19:40

سعودی عرب، سماعت سے محروم 3000 ڈرائیور لائسنس یافتہ ہیں

جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 مارچ۔2016ء) سعودی عرب میں 3000ڈرائیورز سماعت سے مرحوم ہونے کے باوجود باقاعدہ لائسنس یافتہ ہیں ۔ سٹی پولیس میں حادثات کی تحقیقات کے افسر میجر حسین الوادعی نے کہاہے کہ سماعت سے محروم افراد کی اکثریت لائسنس یافتہ ہے اور گاڑی چلاتی ہے۔میجر حسین کے مطابق مستقبل قریب میں ٹریفک اہل کاروں اور افسران کو اشاروں کی زبان سکھانے کیلئے خصوصی کورسز کرائیں جائیں گے تاکہ سماعت سے محروم افراد کو خدمات پیش کرنے میں کسی قسم کی کمی نہ رہے،ٹریفک حادثات کی اہم وجوہات میں تیز رفتاری، ٹریفک کے اصول و ضوابط کی عدم پابندی اور سڑک پر یکدم پیش آنے والی صورت سے خبردار نہ رہنا شامل ہیں۔

الوادعی نے واضح کیا کہ زیادہ تر ٹریفک حادثات 17 سے 25 سال کے نوجوانوں کے ساتھ پیش آتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے والدین اور سرپرستوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے بچوں کی نگرانی کریں اور کسی بھی صورت میں بغیر لائسنس کے انہیں ڈرائیونگ کی اجازت نہ دیں ٗان کے مطابق سڑک پر گاڑیوں سے اسکریچز لگانے والے اکثر نوجوان امتحانوں اور چھٹیوں کے زمانے میں پکڑے جاتے ہیں۔جدہ کے ڈیف کلب میں ہونے والے اس لیکچر کے دوران الوادعی نے مملکت میں ٹریفک کے کنٹرول کیلئے بنائے جانے والے خودکار نظام "ساہر" کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔نظام کو ڈرائیور حضرات کی خدمات اور ان کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے وضع کیا گیا ہے۔ الوادعی کے مطابق اس نظام کے نتیجے میں حادثات کی تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے۔

متعلقہ عنوان :