طالبان رہنما ملا رسول کو پاکستانی سیکورٹی فورسز نے گرفتار کرلیا ،افغان میڈیا کادعویٰ
منگل 22 مارچ 2016 20:13
کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 مارچ۔2016ء ) افغان میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان کے باغی رہنما ملا رسول کو پاکستانی سیکورٹی فورسز نے گرفتار کرلیا ہے ۔افغان خبررساں ادارے ’’خاما پریس ‘‘ اور دیگر غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغان طالبان کے باغی رہنما ملا رسول کو پاکستانی سیکورٹی فورسز نے گرفتار کرلیا ہے۔
(جاری ہے)
ملارسول کے ساتھی2 طالبان لیڈروں نے بتایا ہے کہ نومبر میں زابل میں طالبان گروپوں کے درمیان شدیدجھڑپ کے بعد ملارسول اپنے ساتھی عبدالمنان نیازی کے ہمراہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے تاہم وہ اس دوران پاکستانی سرحد پر پہنچے تھے ۔
مقامی میڈیار پورٹس کے مطابق طالبان رہنما ملارسول کو رواں ماہ کے شروع میں شدید لڑائی کے دوران 200 طالبان شدت پسندوں کی ہلاکت کے بعد پاکستان میں داخل ہونے کے بعد گرفتار کیا گیا ۔ ملا رسول نے چند روز قبل ملا اختر منصور کو شامل نہ کرنے کی شرط پر افغان حکومت کے ساتھ امن مذاکرات میں شامل ہونے پررضامندی ظاہر کی تھی ۔ملا رسول نے نومبر کے شروع میں ملا اختر منصور کو افغان طالبان کا سربراہ بنائے جانے کی مخالفت کی تھی اور اس میں شامل نہیں ہوئے تھے وہ اپنے گروپ کو الگ رکھ کر جدوجہد کررہے تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
-
ارجنٹائن کا انٹرپول سے ایرانی وزیر داخلہ کو گرفتار کرنے کا مطالبہ
-
اطالوی شہر وینس کا سیاحت کے حوالے سے اہم فیصلہ
-
اسرائیل نے رفاح پرزمینی حملے کی تیاری کرلی
-
بنگلہ دیش کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت 42ڈگری سے متجاویز
-
امریکی جامعات میں جو ہورہا ہے وہ خوفناک ہے، نیتن یاہو
-
یہودیوں کا مذہبی تہوار، سیکڑوں یہودیوں کامسجد اقصی پر دھاوا، فلسطینیوں کو نکال دیا
-
شاہ سلمان بن عبدالعزیزطبی معائنے کیلئے اسپتال میں داخل
-
یونانی شاہی جوڑے کا شادی کے 14سال بعد علیحدگی کا اعلان
-
روس نے خلا میں ہتھیار رکھنے سے متعلق قرارداد ویٹو کردی
-
امریکا، اسقاطِ حمل پرپابندی کے خاتمے کا بل منظور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.