حکومت کسانوں کی حالت بہتر بنانے کیلئے پرعزم ہے،وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکورٹی و ریسرچ سکندر حیات خان بوسن

منگل 22 مارچ 2016 22:51

اسلام آباد ۔ 22 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 مارچ۔2016ء) وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکورٹی و ریسرچ سکندر حیات خان بوسن نے کہا ہے کہ حکومت کسانوں کو زرعی سامان کی فراہمی اور ملک بھر میں کسانوں کی حالت بہتر بنانے کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار منگل کو یہاں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وفاقی بجٹ 2015-16ء کے تحت کسانوں کو فاسفیٹ کھاد پر سبسڈی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ڈیلرز، فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے افسران اور درآمد کنندگان نے شرکت کی۔ وفاقی وزیر نے کسانوں کو کم قیمت پر کھاد کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ایک ذیلی کمیٹی قائم کر دی۔ انہوں نے فی ایکڑ پیداوار میں اضافے کے ذریعے کسانوں کی حالت بہتر بنانے اور کھاد کی دستیابی کے حوالے سے مسائل حل کرنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

متعلقہ عنوان :