صحت سے متعلق معاملات 45 دن میں حل کرنے کیلئے 3 کمیٹیاں قائم ،ضروری ادویات کی مناسب قیمت پر فراہمی کو یقینی بنایا جائے،قائم مقام وفاقی محتسب عبدالرؤف چوہدری

منگل 22 مارچ 2016 22:51

اسلام آباد ۔ 22 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 مارچ۔2016ء) وفاقی محتسب ایسنشیل ڈرگز کمیٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمود احمد ا ختر نے صحت سے متعلق معاملات 45 دن میں حل کرنے کیلئے 3 ذیلی کمیٹیاں قائم کر دی ہیں۔ تینوں کمیٹیوں کو الگ الگ ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں جو مقررہ مدت میں اپنی رپورٹ پیش کریں گی۔

(جاری ہے)

پہلی کمیٹی کے سربراہ بریگیڈیئر (ر) پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسن نجمی، دوسری کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر انعام الحق اور تیسری کمیٹی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر شبیر احمد لہڑی ہونگے۔

تینوں کمیٹیاں اپنی ذمہ داریوں کے حوالے سے رپورٹ پیش کریں گی۔ قائم مقام وفاقی محتسب عبدالرؤف چوہدری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضروری ادویات کی مناسب قیمت پر لوگوں کو فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :