مصطفی کمال کی پارٹی کا نام منظر عام پر آگیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 23 مارچ 2016 13:42

مصطفی کمال کی پارٹی کا نام منظر عام پر آگیا

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23 مارچ 2016ء) : سابق سٹی ناظم مصطفیٰ کمال نے اپنی پارٹی کے نام کا اعلان 23 مارچ کو کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔ پارٹی کے نام کے اعلان کے لیے کراچی کے کلفٹن بینکوئٹ ہال میں تقریب منعقد کی گئی جس میں مہمانان خصوصی کے لیے سفید رنگ کے صوفے جب کہ تقریب کے دیگر شرکا کے لیے لگائی گئی کُرسیوں پر ہرے رنگ کا کپڑا چڑھایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تقریب کے لیے بنائے گئے اسٹیج کو بھی ہرے رنگ ہی سے سجایا گیا ہے جبکہ اسٹیج کے عقب میں لگے بینر پر پارٹی کا نام بھی لکھ دیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق مصطفیٰ کمال کی پارٹی کا نام ”پاک سر زمین“ پارٹی ہو گا۔ یاد رہے کہ اپنی پریس کانفرنس میں مصطفیٰ کمال نے قومی پرچم ہی کو بطور پارٹی پرچم متعارف کروایا تھا۔

متعلقہ عنوان :