ایم کیو ایم قائد کا مصطفی کمال سے رابطہ ہوا ہے ‘ فاروق ستار کا دعویٰ

بدھ 23 مارچ 2016 14:48

ایم کیو ایم قائد کا مصطفی کمال سے رابطہ ہوا ہے ‘ فاروق ستار کا دعویٰ

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 مارچ۔2016ء) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینئرڈاکٹر فاروق ستار نے دعویٰ کیا ہے کہ ایم کیو ایم قائد کا مصطفی کمال سے رابطہ ہوا ہے اور قائد نے مصطفی کمال اور دیگر ساتھیوں کو پارٹی میں واپس آنے کا کہا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے خصوصی بات چیت میں ڈاکٹرفاروق ستار نے دعویٰ کیاکہ ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے مصطفی کمال اور دیگرساتھیوں سے رابطہ کیاہے اور انہیں پارٹی میں واپس آنے کا کہاہے۔ تاہم ان کا اپنا ہی یہ خیال ہے کہ بقول ان کے نادان دوست واپس نہیں آئیں گے۔