آزاد جموں و کشمیر میں 76 واں یوم پاکستان بھرپور جوش و خروش اورملی جذبے سے منایا گیا

بدھ 23 مارچ 2016 14:49

میر پور ۔ 23 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 مارچ۔2016ء) پاکستان سمیت آزاد جموں و کشمیر میں 76 واں یوم پاکستان بھرپور جوش و خروش اورملی جذبے سے منایا گیا ۔اس سلسلے میں نیشنل ایونٹس آرگنائزیشن کمیٹی کے زیر اہتمام سٹی میونسپل کارپوریشن کے لان میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی ۔جس میں کمشنرمیر پور ڈویژن ڈپٹی کمشنرچوہدری امجد اقبال،ایس ایس پی راجہ عرفان سلیم،سٹی ایڈمنسٹریٹرخواجہ ساجد محمودنے پرچم کشائی کی اوراے جے کے پولیس کے دستے نے پاکستان اور آذاد کشمیر کے پرچم کو سلامی پیش کی ۔

تقریب میں سینئر ضلعی اہکاروں سمیت وائس چیئرمین این ای او سی راجہ قیصر اورنگزیب ، ڈی ایس پی راجہ اصغر اقبال،مختلف اضلاع سے سیاسی ،سماجی اور کشمیر فریڈم موومنٹ کے رہنماؤں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سپیکرز سمیت ڈپٹی کمشنرچوہدری امجد اقبال،سٹی ایڈمنسٹریٹرخواجہ ساجد محموداور دیگر نے اس دن کی اہمیت کے حوالے سے روشنی ڈالی اور کشمیریوں کے پختہ عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی تسلط سے آزادی اورریاست جموں کشمیر کے پاکستان کے ساتھ الحاق تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

میر پور میں یوم پاکستان کے حوالے سے میر پور انٹر نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ٹی 20 دوستانہ میچ کھیلے گئے جبکہ مختلف سرکاری و نجی سکولوں اور کالجوں کے طلباء میں تقریری مقابلوں کا انعقاد بھی کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :