افغان طالبان حکومت کو ہیلی کاپٹر حادثے میں یرغمال بنائے گئے فوجیوں کی واپسی پر آمادہ

بدھ 23 مارچ 2016 20:36

افغان طالبان حکومت کو ہیلی کاپٹر حادثے میں یرغمال بنائے گئے فوجیوں ..

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 مارچ۔2016ء) افغان طالبان نے اعلان کیا ہے کہ وہ حکومت کے ساتھ قیدیوں کا تبادلہ کرنے کے عمل کو شروع کرنے کے لئے تیار ہیں ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق طالبان کے ایک گروپ کے ترجمان محمد یوسف احمدی کی جانب سے بدھ کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے قیدیوں کے تبادلے کے لئے ایک میکنزم تیار کر لیا ہے جسے ایک آزاد کمیشن کے ذریعے پر اعتماد ماحول میں لاگو کیا جا سکتا ہے ۔

طالبان نے اس حوالے سے غیر جانبدار تنظیموں کے ساتھ رابطہ کرتے ہوئے اپنا موقف واضح کردیا ہے ۔طالبان شمالی فریاب میں تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کے نتیجے میں قیدی بنائے جانے والے فوجیوں کوایک معاہدہ کے تحت واپس کرنے کو تیار ہیں ۔گروپ کے پاس اس وقت متعدد افغان فوجی موجود ہیں جنہیں ایک فارمولہ کے تحت حکومت کے حوالے کرنے کی پیشکش کردی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :