کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں 23 ہزار چراغ جلا کر بھارت کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا گیا

muhammad ali محمد علی بدھ 23 مارچ 2016 21:22

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں 23 ہزار چراغ جلا کر بھارت کا عالمی ریکارڈ ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 مارچ۔2016ء) کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں 23 ہزار چراغ جلا کر بھارت کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان کے موقع پر کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ایک نیا اور منفرد عالمی ریکارڈ قائم کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یوم پاکستان کے موقع پر عوام کی بڑی تعداد نے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں جمع ہو کر دیے جلانے کا اہتام کیا۔ اس موقع پر عوام کی جانب سے کل 23 ہزار دیے جلا کر نا صرف بھارت کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا گیا بلکہ ایک نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کر دیا گیا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل سب سے زیادہ دیے جلانے کا عالمی ریکارڈ بھارت کے پاس تھا جو کہ 21 ہزار دیے جلا کر قائم کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :