مسلم لیگ ن کی حکومت اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھے گی جب تک ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ نہ ہو جائے،بلیغ الرحمن

بدھ 23 مارچ 2016 22:34

چنیوٹ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 مارچ۔2016ء ) مسلم لیگ ن کی حکومت اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھے گی جب تک ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ نہ ہو جائے ان خیالات کا اظہاروفاقی وزیر برائے تعلیم بلیغ الرحمن نے مقامی ایم این اے قیصر احمد شیخ کے ساتھ یوم پاکستان کے حوالے سے اسلامیہ کالج میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ کی حکومت نے پورے خلوص، جذبے اور محنت سے کام کیا ہے جس کے نتائج عوم کے سامنے ہیں کراچی کے حالات کا ذکر کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ کراچی میں پچھلے 28سال سے رینجر کے جوان اپنی جانیں دے رہے تھے لیکن ان کو اتنی کامیابی نہیں ملی تھی جتنی اس لیڈر شپ کی وجہ سے ملی ہے حکومت نے کراچی کے امن کے لیے تمام جماعتوں کے رہنماوٴں کو اکٹھا کر کے تاریخی فیصلے کیے ہیں جن کے نتائج اب سامنے آرہے ہیں پاک فوج نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے اور اب ضرب عضب اپنے آخری مراحل میں ہیاور پاک فوج آخری دہشت گرد کے خاتمے میں کامیاب ہو گی دنیا کے کسی بھی حصے میں ہونے والے دہشت گردی کی ہم مذمت کرتے ہیں ترقی یافتہ ممالک میں دہشت گردی بڑھ رہی ہے جبکہ پاکستان میں اب دہشت گردی کم ہو رہی ہے دو سال پہلے پانچ پانچ بم دھماکے روز ہوتے تھے لیکن اب مہینوں بعد کو ئی دھماکہ ہو تا ہے جو کہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کم ہو رہی ہے دنیاکے ترقی یافتہ ممالک دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان سے مدد حاصل کر رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ دنیا کی معیشت سے بالاتر ہو کر پاکستان کی معیشت ترقی کر رہی ہے پاکستان میں کرپشن تمام سارک ممالک میں سب سے کم ہوئی جس کی تمام تصدیق عالمی اداروں نے کی ہے مسلم لیگ (ن) کی حکومت سے پہلے ہر گھنٹے کے بعد چار گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہو تی تھی ہماری حکومت نے لوڈشیڈنگ کو ختم نہیں کیا تو کافی حد تک اس پر قابو پا لیا ہے آئندہ دو سالوں میں لوڈ شیڈنگ سے بھی عوام کو مکمل نجات مل جائے گی اس موقع پر ایم این اے قیصر احمد شیخ کا کہنا تھا کہ چنیوٹ سے لوہے کے ذخائر کسی کو کہیں لے جانے نہیں دیں گے پاکستان کی سب سے بڑی سٹیل مل چنیوٹ میں لگے گی جس سے چنیوٹ کی عوام کی قسمت بدل جائے گی ان کا کہنا تھا کہ جلد شیخ برادری کے تعاون سے ضلع بھر میں سات کالج کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا جلسے سے پہلے وفاقی وزیر نے فاسٹ یونیورسٹی چنیوٹ کیمپس میں ہوسٹل کا سنگ بنیاد بھی رکھا

متعلقہ عنوان :