نوشکی ، ڈاک جمالدینی خالو وال ڈیم کی تعمیر میں ناقص میٹریل کے استعمال کی تحقیقات کی جائیں ڈیم کی تعمیر کیلئے خطیر رقم رکھی گئی ہے جو کرپشن کی نذر ہو گئی ہے،بلوچستان نیشنل پارٹی

بدھ 23 مارچ 2016 23:07

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 مارچ۔2016ء ) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان کہا گیا ہے کہ نوشکی ، ڈاک جمالدینی خالو وال ڈیم کی تعمیر میں ناقص میٹریل کے استعمال کی تحقیقات کی جائیں ڈیم کی تعمیر کیلئے خطیر رقم رکھی گئی ہے جو کرپشن کی نذر ہو گئی ہے محکمہ ایری گیشن کے ذریعے ڈیم کی تعمیر جو عمل میں لائی جا رہی ہے اس میں ہونے والی کرپشن کی تحقیقات کی جائیں دریں اثناء پارٹی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ حکمرانوں نے تعلیمی ایمر جنسی کا نفاذ تو کر لیا لیکن عملی طور پر تعلیم کو پستی کی جانب دھکیلا جا رہا ہے محض باتوں کی حد تک تعلیمی ایمر جنسی ہے لیکن عملی طور پر آج بھی کئی سکول کے طلباء کتابوں سے محروم ہیں سکول تو کھل گئے داخلے بھی ہو رہے ہیں بجٹ 24فیصد کرنے کے دعویداروں نے آج بچوں کو کتابوں سے محروم کر دیا ہے ایک کتاب ہے تو دوسری نہیں ، دوسری ہے تو تیسری کتاب فراہم نہیں کی گئی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے تمام اضلاع کے سینکڑوں کی تعداد میں ایسے سکول ہیں جہاں طلباء تو تعلیم حاصل کرنے آ گئے لیکن حسب معمول پچھلے سال کی طرح رواں سال بھی کتابیں فراہم نہیں کی گئیں فوری طور پر طلباء کو کتابوں کی فراہمی یقینی بنا کر انہیں تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا جائے بیان میں کہا گیا ہے کہ پرائیویٹ سکولز کی فیسوں میں بے تحاشہ اضافہ کر دیا گیا ہے جس سے سینکڑوں طلباء بھاری فیسیں جمع کرانے سے قاصر ہیں پرائیویٹ سکولز کے ارباب و اختیار کو چاہئے کہ وہ بلوچستان کے عوام کو ملحوظ خاطر رکھ کے فیسوں میں اضافہ کریں تاکہ تمام طبقوں سے تعلق رکھنے والے افراد بچے تعلیم حاصل کر سکیں حکمران تعلیم ، صحت ، پانی کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں ۔

متعلقہ عنوان :