ماسکو ایئرپورٹ پر188 پاکستانی 8 گھنٹوں سے کمرے میں بند

muhammad ali محمد علی جمعرات 24 مارچ 2016 00:38

ماسکو ایئرپورٹ پر188 پاکستانی 8 گھنٹوں سے کمرے میں بند
ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 مارچ۔2016ء) ماسکو ایئرپورٹ پر188 پاکستانی 8 گھنٹوں سے کمرے میں بند ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے 188 تاجر روس کے دارالحکومت ماسکو کے ائیرپورٹ پہنچنے پر محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ تمام پاکستان گزشتہ 8 گھنٹوں سے ماسکو ائیرپورٹ کے ایک کمرے میں بند ہیں۔ پھنسے ہوئے تمام افراد موبائل فون ڈیلرز ہیں۔ یہ تمام افراد سالانہ کنونشن میں شرکت کیلیے روس آئے تھے۔ ان پاکستانیوں کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسزنے ہمیں ایئرپورٹ پرروک رکھا ہے۔ جبکہ انکے پاسپورٹس بھی ان سے لے لیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :