کیا آپ جانتے ہیں کہ گھڑیوں کے اشتہار میں ایک ہی وقت کیوں ہوتا ہے؟

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 24 مارچ 2016 03:36

کیا آپ جانتے ہیں کہ گھڑیوں کے اشتہار میں ایک ہی وقت کیوں ہوتا ہے؟

ہمیں یقین ہے کہ آپ میں سے بہت سے لوگوں نے گھڑیوں کے اشتہار میں ایک سا وقت ہونے پر کبھی غور بھی نہیں کیا ہوگا، تاہم یہ حقیقت ہے کہ گھڑیوں کے اشتہاروں میں اکثر وقت ایک ہی ہوتا ہے۔ عموما یہ وقت 10 بج کر 10 منٹ ہوتا ہے۔اشتہاروں میں اس وقت کے مخصوص ہونے کے بارے میں کئی آراء پائی جاتی ہیں۔

(جاری ہے)


بعض لوگ کہتے ہیں کہ 10 بجکر 10 منٹ پر سوئیوں کی پوزیشن بالکل مسکراتے ہوئے چہرے جیسی ہوتی ہے، جس کی وجہ سے اشتہاروں میں بھی یہی وقت رکھا جاتا ہے۔

تاہم کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ 10 بجکر 10 منٹ ٹائم رکھنے سے 12 کے ہندسے کےنیچے موجود گھڑی بنانے کمپنی کا لوگوں صاف نظر آ جاتا ہے۔
اس کے علاوہ ایک تصور یہ بھی ہے کہ 10 بجکر 10 منٹ پر سوئیاں ایک دوسرے کے مخالف سمت میں ہوتی ہیں، ورنہ دوسرے اوقات ایسے بھی ہوتے ہیں، جن میں سوئیاں ایک دوسرے کے اوپر آ جاتی ہیں اور وقت دیکھنے والا کنفیوژڈ بھی ہوجاتا ہے۔