عجیب و غریب بیماری۔طالبہ اپنی انگلی سے جلد پر لکھ سکتی ہے

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 24 مارچ 2016 04:00

عجیب و غریب بیماری۔طالبہ اپنی انگلی سے جلد پر لکھ سکتی ہے

16سالہ طالبہ ایک عجیب و غریب بیماری میں مبتلا ہوگئی ہے۔ اس بیماری میں وہ اپنی جلد کو عارضی نوٹ پیڈ کے طور پر استعمال کرتی ہے۔
شیفلیڈ سے تعلق رکھنے والی لوسی پیئرس کو ڈرماٹوگرافیا ہے۔ اس بیماری کو سکن رائٹنگ بھی کہا جاتا ہے۔ اس بیماری میں جلد اتنی حساس ہوجاتی ہے کہ کسی بھی چیز کے ہلکا سے ٹکرانے سے بھی جلد پر خراش پڑ جاتی ہے۔اس بیماری میں جلد پر انگلی پھیرنے سے بھی جلد پر ابھار آ جاتے ہیں، جو 30 منٹ بعد غائب ہوتے ہیں۔


اس بیماری کی وجہ سے مریض کو ناخوشگوار کیفیات یا درد سے گزرنا نہیں پڑتا ، اس لیے لوسی کی بیماری کے مفید ذیلی اثرات بھی ہیں۔ لوسی اپنی جلد کو یاددہانی کے ٹول یا سلیٹ کے طور پر استعمال کرتی ہے۔
لوسی کو تین سال پہلے ڈرماٹوگرافیا تشخیص کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اس کی وجوہات کے بارے میں ابھی تک کچھ معلوم نہیں ہوسکا۔تاہم یہ یقین سے کہا جاتا ہے کہ ڈرماٹوگرافیا انفیکشن، مخصوص خوارک، ذہنی دباؤ یا پنسلین جیسی ادویات کے استعمال سے بڑھتا ہے۔


اس بیماری کا مریض جب اپنی جلد پر دباؤ ڈالتا ہے تو جلد کے خلیے ہسٹامائنز خارج کرتے ہیں۔ ہسٹامائنزوہ کیمیکلز ہوتے ہیں، جو الرجک ری ایکشن کی وجہ سے جسم سے خارج ہوتے ہیں اور اس کی وجہ سے جلد سوج جاتی ہے۔اس مرض کی علامات ظاہر ہونے پر مرض کو شروع میں ہی روکا جا سکتا ہے تاہم اسے مکمل طور پر ختم نہیں کیا جا سکتا۔