جماعت اسلامی پوری قوت کے ساتھ انتخابات میں حصہ لے گی، عبدالرشید ترابی

کارکن پورے اعتماد اور یکسوئی کے ساتھ مہم چلائیں ، کارنر میٹنگز سے خطاب

جمعرات 24 مارچ 2016 13:58

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 مارچ۔2016ء) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی پوری قوت کے ساتھ انتخابات میں حصہ لے گی کارکن پورے اعتماد اور یکسوئی کے ساتھ مہم چلائیں ۔ جماعت اسلامی خدمت کے شاندار ریکارڈ کے ساتھ میدان میں اتری ہے کسی اور جماعت کے دامن میں اس طرح کا شاندار ریکارڈ نہیں ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوام رابطہ مہم کے دوران بیر پانی ، ڈھل قاضیاں ، چیڑھان ، اور دیگر مقامات پر کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس نظام کو تبدیل کیے بغیر ہمارے مسائل حل نہیں ہو سکتے ، عوام کے پاس پانچ سال میں ایک دفعہ یہ موقع آتا ہے کہ وہ ووٹ کی پرچی کا درست استعمال سے اس نظام کو بدل دیں ، جماعت اسلامی نے اس نظام کو بدلنے کے لیے با صلاحیت ، تعلیم یافتہ اور صاحب کردار ٹیم میدان میں اتاردی ہے ، عوام علاقوں ، برادریوں اور ذاتی مفاد کے دائروں سے نکل کر جماعت اسلامی کے نامزد امیدواروں کو ووٹ دیں تا کہ اس کرپٹ نظام کو بدلا جاسکے۔

(جاری ہے)

جن جماعتوں کے اندر جمہوریت نہیں ہے ، یہ سیاسی پارٹیاں مفاداتی کلب بن چکی ہیں ، وہ ریاست میں کیا جمہوریت لائیں گی ، روایتی پارٹیاں اور قیادتیں عوامی مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہیں ، اس لیے ضروری ہے کہ ان کو تبدیل کیا جائے ، انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی موثر پارلیمانی گروپ لے کر اسمبلی میں جائے گی ، جماعت اسلامی نے اکتالیس میں سے 35امیدوار میدان میں اتار دیئے ہیں جو مہم چلا رہے ہیں ، جماعت اسلامی نے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا آپشن بھی کھلا رکھا ہوا ہے اچھی حکمت عملی ترتیب دے کر کامیابی حاصل کریں گے ، انہوں نے کہا کہ ضلع باغ جماعت اسلامی کا قلعہ ہے ، اس کو مزید مضبوط کریں ، جماعت اسلامی کے کارکن ایک ایک فرد اور ایک ایک گھر تک دین کی دعوت پہنچائیں اور ان کو اپنے ساتھ شامل کریں ، اپنی صفوں کو مضبوط کریں ، اور عام لوگ بھی ہماری جماعت میں آئیں ہمارا ساتھ دیں تا کہ ظلم کے اس نظام کو ختم کیا جا سکے اور عدل ا انصاف پر مبنی نظام قائم کیا جا سکے

متعلقہ عنوان :