پی ایس او کا بحران شدت اختیار کرگیا، پی آئی اے کو نوٹس جاری

جمعرات 24 مارچ 2016 15:11

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 مارچ۔2016ء) پی ایس او کا مالی بحران شدت اختیار کرگیاہے، پی ایس او کے پاور سیکٹر سمیت حکومتی واجبات 160ارب روپے سے تجاوزکرگئے ہیں۔ پی آئی اے سمیت وفاقی اداروں کو واجبات کی عدم ادائیگی پر نوٹس جاری کردئیے گئے ہیں۔پی ایس او کا مالی بحران حد سے تجاوز کرگیا، پاور سیکٹر سمیت حکومتی واجبات 160ارب روپے سے تجاوزکرگئے۔

(جاری ہے)

پی آئی اے سمیت وفاقی اداروں کو واجبات کی عدم ادائیگی پر نوٹس جاری کردیئے گئے۔ ذرائع کے مطابق واجبات کی عدم ادائیگی پر پی ایس او نے پی آئی اے کو فیول کی فراہمی کم کردی۔ پی آئی اے نے پی ایس او کو 12 ارب روپے سے زائد کے واجبات ادا کرنے ہیں جبکہ واپڈا نے پی ایس او کو 90 ارب روپے دینے ہیں، حیسکو نے 37 ارب روپے اور کے الیکٹرک نے 1.5 ارب روپے سے زائد کے واجبات ادا کرنے ہیں۔

متعلقہ عنوان :