کراچی : آئی جی سندھ مقرر ہونے کے بعد اے ڈی خواجہ کا پہلا اعلان

بھنگ برآمد کرنے والی پولیس پارٹی کے لیے دو لاکھ روپے انعام کا اعلان کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 24 مارچ 2016 16:12

کراچی : آئی جی سندھ مقرر ہونے کے بعد اے ڈی خواجہ کا پہلا اعلان

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 مارچ 2016ء) : آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے عہدے پر تقرری کے بعد پہلا اعلان کر دیا ہے۔ اپنے اعلان میں آئی جی سندھ اللہ دینو خواجہ نے بھنگ بر آمد کرنے والی پولیس پارٹی کی کار کردگی سے خوش ہو کر ان کے لیے دو لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق سہون پولیس نے پہاڑی علاقہ جھنگارا میں کامیاب کارروائی کی۔ پولیس نے 10 ایکڑ پر کھڑی پوست کی فصل کو تلف کر کے اسے نذ آتش کر دیا۔ کارروائی میں 7 ملزمان بھی گرفتار کئے گئے جن کے قبضے سے سو کلو گرام بھنگ بر آمد ہوئی۔ ترجمان پولیس نے بتایا کہ کارروائی میں گرفتار کیے گئے ملزمان بھنگ اور افیون کے بہت بڑے ڈیلر تھے۔

متعلقہ عنوان :