پنجاب ایگزامینیشن کمیشن 31 مارچ کو کلاس پنجم و ہشتم کے سالانہ امتحانی نتائج کا اعلان کریگا

جمعرات 24 مارچ 2016 16:17

فیصل آباد۔24 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 مارچ۔2016ء ) پنجاب ایگزامینیشن کمیشن 31 مارچ بروزجمعرات کو کلاس پنجم و ہشتم کے سالانہ امتحانی نتائج کا اعلان کرے گا جبکہ کلاس پنجم کے نتائج کی ڈیٹافیڈنگ مکمل کر لی گئی ہے اور ہشتم کے نتائج آئندہ 24گھنٹوں میں اپ لوڈ کردیئے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

محکمہ تعلیم ایلیمنٹری ایجوکیشن فیصل آبادکے ذرائع نے بتایاکہ پنجم و ہشتم کے سالانہ امتحان میں مقرر کردہ پاس مارکس سے کم نمبر حاصل کرنے والے طلباء وطالبات فیل تصور کئے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ محکمہ تعلیم کی ہدایات کی روشنی میں تمام اضلاع میں امیدواروں کے نتائج پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کئے جائیں گے۔ انہوں نے بتایاکہ نتائج کی تیاری انتہائی شفاف طریقے سے جاری ہے جبکہ کلاس پنجم وہشتم کاسالانہ امتحان پاس کرنیوالے طلباء وطالبات یکم اپریل بروزجمعہ سے کلاس ششم ونہم میں داخلے حاصل کرسکیں گے۔

متعلقہ عنوان :