سعودی عرب،مسجدالحرام میں سیکورٹی چیکنگ کیلئے سائبر سیکورٹی کنٹرول سسٹم نصب کرنے پر غور

سسٹم مسجد الحرام کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر نصب کیا جائے گا

جمعرات 24 مارچ 2016 18:14

سعودی عرب،مسجدالحرام میں سیکورٹی چیکنگ کیلئے سائبر سیکورٹی کنٹرول ..

مکہ مکر مہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 مارچ۔2016ء) حرمین شریفین کے نگراں ادارے نے مسجدالحرام میں روز مرہ کی بنیاد پر سیکیورٹی چیکنگ کے لیے سائبر سیکورٹی کنٹرول سسٹم نصب کرنے پر غور شروع کیا ہے۔ یہ سسٹم مسجد الحرام کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر نصب کیا جائے گا تاکہ زائرین کی آمد ورفت کو آسان بنانے کے ساتھ رش کو کم سے کم کیا جا سکے اور عملے کو اپنے فرائض کی انجام دہی میں بھی سہولت رہے۔

مسجد الحرام میں سائبر سیکورٹی کنٹرول سسٹم چھ اہم زاویوں سے کام کرے گا۔حرمین شریفین کے مشاورتی بورڈ کے چیئرمین محمد العساف نے بتایا کہ مسجدحرام میں سائبر سیکورٹی چیکنگ سسٹم لگائے جانے سے قواعدو ضوابط کی خلاف ورزیوں میں نمایاں کمی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات اس بات کے متقاضی ہیں کہ مسجد الحرام میں آنے والے نمازیوں بالخصوص حج اور عمرہ کے ایام میں حجاج ومعتمرین کی خدمت اور ملازمین کی سہولت کے لیے جدید سائنسی طریقہ کار اپنایا جائے۔

(جاری ہے)

مسجدالحر ام میں سائبر سیکورٹی کنٹرول سسٹم کے چھ اہم پہلووٴں پر بات کرتے ہوئے محمد العساف کا کہنا تھا کہ سائبر سیکورٹی چیکنگ سے ہاتھ سے مرد و خواتین کی تلاشی کی ضرورت نہیں رہے گی۔ اس نظام سے مسجد الحرام کے دوسرے انسانی ذرائع بھی استفادہ کر سکیں گے۔ ایک ہی وقت میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کے گزرنے کی سہولت ملے گی۔ رش کے دنوں میں ایک جگہ بھیڑ ختم کرنے اور زائرین کے بروقت اپنے مخصوص مقامات تک پہنچنے میں مدد ملے گی۔ مسجدالحرام میں قواعد وضوابط کی پابندی میں مدد ملنے کے ساتھ خلاف ورزیوں کی نشاندہی کے دوران عملے کو کم سے کم مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ۔

متعلقہ عنوان :