وزیراعظم آزاد کشمیر کے عوام کو صحت کی جدید سہولتیں فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہیں، آزاد کشمیر میں اچھا نظم و نسق قائم کرینگے،وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی کا بیان

جمعرات 24 مارچ 2016 22:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 مارچ۔2016ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف آزاد کشمیر کے عوام کو صحت کی جدید سہولتیں فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہیں، آزاد کشمیر میں اچھا نظم و نسق قائم کریں گے۔ جمعرات کو اپنے ایک بیان میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا کہ آزاد کشمیر میں جد ید سڑکیں اور ایکسپریس ویز بنا کر عوام کے سفر کو آسان اور آرام دہ بنانا وزیر اعظم کے ایجنڈ ا میں شامل ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)آزاد کشمیر الیکشن میں تمام نشستوں پراپنے امیدوار کھڑے کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس جلد ہوگا، جس میں پارلیمانی بورڈ کی مشاورت سے اہلیت کی بنیاد پر ٹکٹ دیئے جائیں گے۔ ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کی بصیرت کی روشنی میں آزاد کشمیر جدید اور ترقی یافتہ بنے گا،پا کستان مسلم لیگ (ن)انشا ء ا ﷲ دوتہائی اکثریت سے انتخابات میں کامیاب ہوگی،آزا د کشمیر میں گڈ گورننس قائم کرینگے۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام کو صحت اور تعلیم کی بہترین سہولیات دینا وزیر اعظم نواز شریف کی اولین ترجیح ہے

متعلقہ عنوان :