لندن اور جینیوا میں موجود کچھ عناصر پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں کررہے ہیں-کمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 25 مارچ 2016 14:55

لندن اور جینیوا میں موجود کچھ عناصر پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ..

کوئٹہ(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25مارچ۔2016ء) پاک فوج کے جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے کہا ہے کہ لندن اور جینیوا میں موجود کچھ عناصر پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں کررہے ہیں-کوئٹہ میں یوم شہداءکی تقریب سے خطاب کے دوران لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کا کہنا تھا کہ بلوچستان سے گرفتار ہونے والے ہندوستانی جاسوس کے بلوچ علیحدگی پسند تنظیموں سے روابط تھے اور وہ صوبے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھا-لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے کہا کہ ہمارا دشمن بلوچستان کی ترقی نہیں چاہتا اور یہاں لوگ دشمن کے بہکاوے میں آ جاتے ہیں-ان کا کہنا تھا کہ ملک کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کو خطرہ ہے، کوئی لندن اور کوئی جینیوا میں بیٹھ کر استعمال ہو رہا ہے، لہذا عوام بیرونی سازشوں کو سمجھیں-لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے بھٹکے ہوئے لوگوں کے لیے پیغام دیا وہ سدھر جائیں۔

(جاری ہے)

کمانڈر سدرن کمانڈ نے مزید کہا کہ ہمیں شہداءکی قربانیوں پر فخر ہے، عوام بیرونی سازشوں کو سمجھیں، کیوں کہ یہ وقت آپس میں لڑنے کا نہیں۔لیفٹیننٹ جنرل عامرریاض نے کہاکہ کل ہم سب نے دیکھاکہ دشمن کاحاضرسروس ملازم بلوچستان سے پکڑاگیا، "را" ایجنٹ کے بلوچ علیحدگی پسندوں سے رابطے تھے، "را" کے ایجنٹ نے رابطوں کااعتراف کیا ہے،جنرل عامرریاض نے کہاکہ بلوچستان میں ترقی کی بات ہو تو دشمن بے قرار ہوجاتاہے، انہوں نے کہاکہ کوئی لندن، کوئی جنیوا میں بیٹھ کر استعمال ہورہاہے، بلوچستان کے اندر لوگ دشمن کے بہکاوے میں آجاتے ہیں، صوبے کے لوگ دشمن کے بہکاوے میں نہ آئیں اور عوام بیرونی سازشوں کو سمجھیں، جبکہ بھٹکے ہوئے لوگوں کےلئے پیغام ہے کہ وہ سدھر جائیں۔

کمانڈر سدرن کمانڈ نے کہاکہ ملک کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کو خطرہ ہے، یہ وقت آپس میں لڑنے کا نہیں ہے، 10سال میں 60ہزارلوگوں نے جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یوم شہداءکی تقریب میں شرکت میرے لئے عزت کا مقام ہے، شہداءکے لواحقین کےساتھ موجود ہونابھی میرے لئے اعزازہے، یوم شہدا کی تقریب میں صوبائی وزیرداخلہ میر سرفراز بگٹی اور دیگر حکام سمیت مختلف واقعات میں شہیداہلکاروں و دیگر افراد کے لواحقین بھی شریک تھے۔یاد رہے کہ 'را' کے جاسوس کی گرفتاری پر ہندوستانی ہائی کمشنر گوتم بامبا والے کو آج دفتر خارجہ طلب کیا گیا، جہاں سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے انہیں بلوچستان سے حاضر سروس ہندوستانی سیکورٹی افسر کی گرفتاری سے متعلق آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :