لاہور ہائی کورٹ:پبلک سیکٹر کمپنیوں میں ارکان پنجاب اسمبلی کی تعیناتی کے خلاف درخواست سماعت کے لیے منظور
میاں محمد ندیم جمعہ 25 مارچ 2016 15:15
لاہور (ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25مارچ۔2016ء) ہائیکورٹ نے پبلک سیکٹر کمپنیوں میں ارکان پنجاب اسمبلی کی تعیناتی کے خلاف درخواست باقاعدہ سماعت کے لیے منظور کر لی اور سکیورٹیز ایکسچینج کمیشن سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے اپوزیشن لیڈر محمود الرشید کی درخواست پر سماعت کی تو درخواست گزار کے وکیل شیراز ذکاءایڈووکیٹ نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے ٹرانسپورٹ ، ای پارکنگ ، صاف پانی ، ویسٹ مینجمنٹ اور میٹ کمپنیاں قائم کی ہیں اور ان کمپنیوں کا بورڈ آف ڈائریکٹر ارکان پنجاب اسمبلی کو بنایا گیا ہے۔
شیزار ذکاءایڈووکیٹ نے نشاندہی کی کہ قانون کے تحت حکومت کسی رکن اسمبلی کو پلک سیکٹرز کمپنیوں کمپنی کے بورڈز آف ڈائریکٹرز میں شامل نہیں کرسکتی۔(جاری ہے)
درخواست گزار کے وکیل کے مطابق ارکان صوبائی اسمبلی کو پبلک سیکٹرز کمپنیوں میں شامل کرنا اختیارات سے تجاوز ہے۔ اپوزیشن لیڈر نے استدعا کی۔ پانچوں کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹر سے آرکان پنجاب اسمبلی کو الگ کرکے ان شمولیت کو کالعدم قرار دیا جائے کیا جائے۔
اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے درخواست کی مخالفت کی اور بتایا کہ ارکان صوبائی اسمبلی کی قانونی تقاضے پورے کرکے ان کمپنیوں میں شمولیت کی گئی ہے اور ارکان پنجاب اسمبلی ان کمپنیوں کے ڈائریکٹرز کی مراعات نہیں لے۔ لاہور ہائیکورٹ نے درخواست باقاعدہ سماعت کے لیے منظور کر لی اور فریقین کو 17 اپریل کے لیے نوٹس جاری کر دیئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت کسانوں سے کتنی گندم خریدے گی ابھی اعدادوشمار نہیں بتا سکتا
-
کیا یورپی یونین جاسوسی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے؟
-
سڈنی چرچ واقعہ، پانچ نوجوان دہشت گردی کے الزام میں گرفتار
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.