اسلام آباد: ایرانی صدر دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 25 مارچ 2016 15:29

اسلام آباد: ایرانی صدر دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25مارچ 2016ء) : ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی دو روزہ سرکاری دورہ پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ ایرانی صدر کے نور خان ائیر بیس پہنچنے پر وزیر اعظم نواز شریف ، معاون خصوصی طارق فاطمی سمیت دیگر حکام نے ایرانی صدر کا پُر تپاک استقبال کیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ایرانی صدر کے اس دورہ کے دوران پاکستان اور ایران کے مابین تجارتی حجم کو بڑھانے اور مزید شعبوں میں تعاون ہونے کا امکان ہے جبکہ ایران پر عائد پابندیاں ہٹائے جانے کے بعد التوا کا شکار پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :