بلوچستان سے گرفتارہونے والے "را" کے ایجنٹ کی تفتیش میں پیش رفت ‘پاسپورٹ پرایرانی ویزا لگاہواہے‘ایران کے راستے بلوچستان آتا جاتا رہا ہے
میاں محمد ندیم جمعہ 25 مارچ 2016 20:42
اسلام آباد(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25مارچ۔2016ء) بلوچستان سے گرفتارہونے والے "را" کے ایجنٹ کی تفتیش میں پیش رفت ہوئی ہے، "را" کے ایجنٹ کے پاسپورٹ پرایرانی ویزا لگاہواہے، اسے ایرانی پورٹ چاہ بہارمیں تعینات کیاگیاتھا ، وہ ایران کے راستے بلوچستان آیاتھا۔ پاسپورٹ کے مطابق "را" کے افسرکی تاریخ پیدائش 16 اپریل 1970 ہے، "را" کے ایجنٹ کل بھوشن یادیوکے باپ کانام سدھیریادیو ہے، وہ بلوچستان اورکراچی کوعلیحدہ کرنےکی سازش میں شامل تھا۔
کل بھوشن یادیو 2013سے "را" کے لیے کام کررہا تھا، اس کا انڈین نیوی نمبر 41558 زیڈ ہے، اس نے حسین مبارک پٹیل کے نام سے پاسپورٹ بنوایا تھا، بیوی اور 2 دوبچے کل بھوشن کے ساتھ رہتے تھے ، وہ ایران کے راستے بلوچستان آتا تھا، اس کا پاسپورٹ نمبرایل 9630722 ہے۔(جاری ہے)
بھوشن یادیو کا پاسپورٹ منظرعام پر آنے کے بعد بھارتی دفتر خارجہ نے کل بھوشن یادیو کو بھارتی بحریہ کا اہلکار تسلیم کر لیا لیکن یہ کہہ کر جان چھڑانے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ کل یادیو بھوشن بھارتی بحریہ سے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لی تھی۔
اس کے بعد بھارتی حکام کا کبھی بھوشن سے رابطہ نہیں رہا۔ ایک طرف بلوچستان میں را کے جاسوس دندناتے پھر رہے ہیں۔ دوسری جانب بھارتی د فتر خارجہ کا ڈھٹائی سے کہنا ہے کہ بھارت خطے کے مفاد میں پرامن اور مستحکم پاکستان پر یقین رکھتا ہے۔ کل بھوشن 2013 سے را کیلئے کام کر رہا تھا اس کی بیوی اور دو بچے اس کے والدین کے پاس رہتے ہیں ، کل بھوشن یادیو تین سال سے براہ راست را میں شامل تھا اور دہشتگردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔ گرفتار بھارتی ایجنٹ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بلوچستان کے علاقے وڈ میں حاجی بلوچ سے رابطوں میں تھا۔ حاجی بلوچ کالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں کو بھی مالی اور لاجسٹک سپورٹ فراہم کرتا تھا۔ بلوچستان سے گرفتار بھارتی خفیہ ایجنسی "را" کے ایجنٹ نیوی کے کمانڈر بھوشن یادیو سے تفتیش میں مزید اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔ بھارتی ایجنٹ نے انکشاف کیا ہے کہ حاجی بلوچ کالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں کا سہولت کار تھا۔ سانحہ صفورا کے ماسٹر مائنڈ بھی بلوچستان میں حاجی بلوچ سے رابطوں میں تھے۔کراچی میں صفورا بس پر ہونے والی فائرنگ سے 45 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ بھارتی خفیہ ایجنسی کے ایجنٹ بھوشن یادیو نے انکشاف کیا ہے کہ کراچی میں فرقہ وارانہ قتل و غارت گری کیلئے مقامی دہشت گردوں کی مدد لی گئی۔ کراچی سمیت سندھ میں فسادات پھیلانے کے لیے کئی میٹنگز ہو چکی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.