فرانس میں مِنی بس اور ٹرک میں ٹکر، 12 افراد ہلاک

جمعہ 25 مارچ 2016 20:53

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مارچ۔2016ء ) فرانس کے وسطی علاقے میں ایک مِنی بس اور ہیوی ٹرک ٹکرانے کے نتیجے میں 12 مسافرمسافرد ہلاک ہو گئے، بس سوئٹزرلینڈ سے پرتگال جا رہی تھی جسے جمعرات اور جمعہ کی نصف شب کے قریب حادثہ پیش آیا۔

(جاری ہے)

مقامی انتظامیہ کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق مِنی بس کے 12 مسافر جو تمام کے تمام پرتگالی شہری تھے، ہلاک ہو گئے۔ اس حادثے میں مِنی بس کا ڈرائیور اور ٹرک کے دونوں اطالوی ڈرائیور محفوظ رہے مگر وہ زخمی ہیں۔ پولیس حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کر رہی ہے

متعلقہ عنوان :