لاہور،شہریوں نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی، ایک ڈاکوقابو کرکے پولیس کے حوالے کردیا

جمعہ 25 مارچ 2016 22:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 مارچ۔2016ء ) فردوس مارکیٹ کے قریب شہریوں نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک ڈاکوقابو کرکے پولیس کے حوالے کردیا جبکہ اس کا ساتھی ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگیا بتاگیا ہے کہ شہریوں کے ہتھے چڑنے والا ڈاکو کیساتھ فردوس مارکیٹ گلبرگ پر خواتین کولوٹ رہے تھے کہ شہریوں نے ایک ڈاکو کو پکڑ کر اس کی درگت بناڈالی اور پولیس کے حوالے کردیا جبکہ اس کے ساتھی نے نازک صورتحال دیکھتے ہوئے شہریوں پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گیا تاہم فائرنگسے کوئی جانی نقصان نہٰں ہوا پولیس کے مطابق فرار ہونے والے ڈاکو کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :