ایرانی صدر کا حالیہ دورہ پاکستان دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں مددگار ثابت ہوگا،
پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات ونشریات محسن شاہنواز رانجھا کی پی ٹی وی سے گفتگو
جمعہ 25 مارچ 2016 22:55
اسلام آباد ۔ 25 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 مارچ۔2016ء) پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات ونشریات محسن شاہنواز رانجھا نے کہا ہے کہ ایرانی صدر حسن روحانی کا دورہ پاکستان دونوں ملکوں کے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔ ایران پر سے عالمی پابندیوں کے خاتمے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب پاک ایران معاشی واقتصادی تعلقات کا ایک نیا باب شروع ہوگا اوران تعلقات کو مزید مستحکم بنایا جائے گا۔
جمعہ کو پاکستان ٹیلی وژن سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایرانی صدر کا پہلا دورہ پاکستان ایک نئی تاریخ رقم کرنے جارہا ہے اور ہمیں امید ہے کہ ایران کے ساتھ اب ہمارے دفاعی شعبے میں تعلقات میں بھی تیزی آئے گی اور اس کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کی اقتصادیات میں بھی بہتری آئے گی۔(جاری ہے)
اطلاعات ونشریات کے پارلیمانی سیکرٹری کا مزید کہنا تھا کہ ایرانی صدر حسن روحانی کا پاکستان آمد پر پرتپاک استقبال کیاگیا اور وزیراعظم محمد نوازشریف نے انہیں خود خوش آمدید کہا۔
وزیراعظم محمد نوازشریف کا وژن ہے کہ خطے کے تمام ممالک سے تعلقات بہتر کئے جائیں اور یہی وجہ ہے کہ ان تعلقات کے استحکام کے لئے سفارتی سطح پر اہم اور موثر اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں محسن شاہنواز رانجھا نے کہا کہ ایران کے ساتھ عوامی روابط بھی بہتر بنائے جارہے ہیں اور ایران پاکستان میں تیل، گیس، ٹیکسٹائل، خوراک اور سبزیوں کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کا خواہاں ہے جس سے عوامی روابط میں بھی اضافہ ہوگا۔ انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ ایرانی صدر کے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران ایران پاکستان گیس پائپ لائن کے منصوبے پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلی ٰبلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سیکرٹری ویلفیئر فنڈ منسٹری آف اوورسیز پاکستانی ذوالفقار خان کی ملاقات
-
ملک بھر میں این ایچ اے روڈ انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں ،نئی پالیسی لائیں گے، عبدالعلیم خان
-
گوجرخان پولیس کی موثر کارروائی، سکولوں اور کالجوں میں منشیات سپلائی کرنے والا منشیات فروش گرفتار
-
سوات ،نوجوان نے خودکو گولی مارکر خودکشی کرلی
-
وزیراعلی سندھ نے کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے مزید 8وزرا کو شامل کرلیا
-
گورنرسندھ کے زیر صدارت سندھ انڈسٹریل لائڑن کمیٹی کا اعلیٰ سطح اجلاس
-
پی ٹی آئی نے مزار قائد پر حاضری دیکر کراچی جلسہ کی تیاریاں شروع کر دی،
-
ایم کیو ایم کا وزیر اعلیٰ ہائوس کا گھیرائوکرنے کا فیصلہ
-
سندھ ہائی کورٹ : پی ٹی اے کو ایکس کی بندش کی معقول وجہ بتانے کا حکم
-
چارسدہ، پولیس نے رمضان میں دکان سے چوری کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا
-
موجودہ نظام میں کسی بھی شفاف اور قابل لیڈر کی کوئی جگہ نہیں،علی امین گنڈاپور
-
800 لیٹر ایرانی تیل برآمد،ملزمان گرفتار،مقدمہ درج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.