سعودی عرب: غیر ملکیوں کو ڈرائیونگ ویزے کے اجراء پر پابندی

ہفتہ 26 مارچ 2016 14:21

سعودی عرب: غیر ملکیوں کو ڈرائیونگ ویزے کے اجراء پر پابندی

ریاض ۔ 26 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 مارچ۔2016ء) سعودی عرب نے سرکاری اور نجی شعبوں میں زیادہ سے زیادہ اپنے شہریوں کی ملازمتوں کے لئے مزید مواقع پیدا کرنے کے پروگرام پر عمل کرتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ اب غیر ملکیوں کو ڈرائیونگ کے شعبے میں ملازمت کے ویزے جاری نہیں نہیں دئیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

سعودی عرب کی وزارت محنت اور مواصلات کے درمیان ہونے والا یہ معاہدہ سعودی عرب کی وزارت محنت کی جانب سے مختلف شعبوں کی ملازمتوں اور کاروباروں کو سعودیانے کے نئے پروگرام کا حصہ ہے۔ اس پروگرام کو ''رہ نما مقامیت'' کا نام دیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :