آزاد خطہ کو ترقی ،خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے خواتین کو قومی دھارے میں شامل کیا جائیگا،بیرسٹرسلطان محمود
ہفتہ 26 مارچ 2016 16:22
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مارچ۔2016ء) کشمیر پی ٹی آئی کے صدر سابق وزیر اعظم آزادکشمیر بیرسٹرسلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ آزاد خطہ کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے خواتین کو قومی دھارے میں شامل کیا جائے گا ، خواتین آبادی کے نصف ہیں انہیں نظر انداز کر کے ترقی کی منازل حاصل نہیں کی جا سکتیں ۔
تعلیم یافتہ خواتین کو زندگی کے ہر شعبہ میں خدمت کے مواقع مہیا کئے جائیں گے ،پی ٹی آئی اقتدار میں آکر وفاق اور صوبوں کی طرز پر خواتین کو آزادکشمیر قانون سازاسمبلی میں33فیصد نمائندگی دے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ میں پی ٹی آئی آزادکشمیر کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات شازیہ کیانی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ تبدیلی پی ٹی آئی کامشن ہے اور معاشرے میں خواتین کے فعال سیاسی کردار کے بغیر تبدیلی ممکن نہیں ۔
حقیقی تبدیلی کا خواب شرمندہ تعبیر کرنے کے لئے خواتین اپنے حصہ کی ذمہ داریاں پوری کریں ۔ اور تحریک انصا ف کا پیغام گھر گھر پہنچائیں ۔انہوں نے کہا کہ آج بھی خواتین کو وہ مقام حاصل نہیں جس کی وہ حقدار ہیں۔ خواتین کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے، معاشرے میں برابری کے حقوق دینے اور قومی دھارے میں شامل کرنے کے لئے ایک جامع منصوبہ کی ضرورت ہے۔ خواتین کے حقوق کے نام پر بل تو منظور کرائے جا رہے ہیں لیکن ان پر اس طرح عمل درآمد نہیں ہو رہا ہے۔ پی ٹی آئی انتخابی منشور میں خواتین کیلئے جامع پروگرام پیش کریگی ۔ خواتین کو معاشی ترقی کے قابل بنانے کیلئے قابل عمل ،بامقصد اور حقیقت پسندانہ روڈ میپ تیار کیا جائے گا جس پر عمل کر کے ہم ریاست کی تیز رفتارترقی کو یقینی بنا سکیں گے۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ بہتر معاشرے کی تکمیل مختلف شعبوں میں کام کرنیو الے خواتین کے فعال کردار سے ہی ممکن ہے ۔انہوں نے کہاکہ مستقبل میں سہمی اور ڈری ہوئی نہیں بلکہ بہادر اور نڈر خواتین چاہئیں -انہوں نے شازیہ کیانی کی پی ٹی آئی شعبہ خواتین میں متحرک کردار کی تعریف بھی کی ۔اس موقع پر شازیہ کیانی نے کہا کہ تحریک انصاف لوگوں کے لئے امید کی کرن بن کر سامنے آئی ہے ۔عمران خان نے سیاست سے لاتعلق خواتین اور نوجوانوں کو متحرک کرکے معاشرے کے سیاسی شعور کوبلند کیا ہے۔آزادکشمیرمیں بھی تحریک انصاف نے تبدیلی کا پورا منصوبہ تیار کر رکھا ہے ۔ انہوں نے صدر کشمیر پی ٹی آئی کو یقین دلایا کہ ان کی قیادت میں کشمیر کے فیصلے کشمیر میں ہوں کے سلوگن پر عمل کیا جائے گا اور اگر عوام نے تحریک انصاف کو خدمت کا موقع دیا تو آزادکشمیر کے عوام واضح تبدیلی محسوس کریں گے ۔ آزادکشمیر کی خواتین تحریک انصاف کی تبدیلی کارواں کا ہراول دستہ ہیں۔عوام اب روایتی سیاسی جماعتوں سے تنگ آکر تحریک انصاف کی طرف دیکھ رہے ہیں اور تحریک انصاف انہیں کسی طور پر مایوس نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو بھی انتخابات میں حصہ لینے اور ووٹ ڈالنے کے مساوی حق ملنا چاہیے۔ پی ٹی آئی شعبہ خواتین آمدہ الیکشن میں خواتین کو سیاست میں متحرک کرے گی تاکہ ان کے ووٹ ضائع نہ ہوں۔انہوں نے کہا بہت سے ووٹرز کو صحیح نمائندگی نہیں ملتی جبکہ انتخابات میں ووٹرز سب سے بڑے اسٹیک ہولڈرز ہوتے ہیں۔ عوام اس بار پی ٹی آئی کے حقیقی نمائندے سامنے لے آئے تو آزاد خطہ میں تبدیلی کو ئی نہیں روک سکے گا۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.