آرمی چیف کی ایرانی صدر سے ملاقات کے دوران بات چیت کا خاص حصہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے جاری کردیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 26 مارچ 2016 21:50

آرمی چیف کی ایرانی صدر سے ملاقات کے دوران بات چیت کا خاص حصہ ڈی جی آئی ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 مارچ 2016ء) آرمی چیف کی ایرانی صدر سے ملاقات کے دوران بات چیت کا خاص حصہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے جاری کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی صدر حسن روحانی کی جانب سے آرمی چیف راحیل شریف سے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ایجنٹ سے متعلق بات چیت ہونے خبروں کی تردید کرنے پر پاک فوج کے ادارے آئی ایس پی آر کے سربراہ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے ردعمل دیا ہے۔

(جاری ہے)

جنرل عاصم سلیم باجوہ نے آرمی چیف کی ایرانی صدر سے ملاقات کے دوران بات چیت کا خاص حصہ جاری کیا ہے۔ آرمی چیف نے ایرانی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں را کی پاکستان میں مداخلت پر تشویش ہے۔ را خاص طور پر بلوچستان میں مداخلت کرر ہی ہے۔ ’’را‘‘پاکستان میں مداخلت کیلیے بعض اوقات ایران کی سرزمین بھی استعمال کرتی ہے۔ میری درخواست ہے کہ انھیں یہ سرگرمیاں جاری رکھنے سے روکنے کو کہا جائے۔ پاکستان کو استحکام حاصل کرنے دیا جائے۔

آرمی چیف کی ایرانی صدر سے ملاقات کے دوران بات چیت کا خاص حصہ ڈی جی آئی ..

متعلقہ عنوان :