لورالائی میں ایف سی کی پاسنگ آوٹ پریڈ

Zeeshan Haider ذیشان حیدر ہفتہ 26 مارچ 2016 22:31

لورالائی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 26 مارچ۔2015ء) ایف سی کی 58 ویں پاسنگ آوٹ پریڈ جناح اسٹیڈیم لورالائی میں منعقد ہوئی پریڈ کے مہمان خصوصی کور کمانڈر بلوچستان میجر جنرل عامر ریاض تھے اسکے علاوہ آئی جی ایف سی شیر افگن صوبائی وزرا اراکین قومی وصوبائی اسمبلی لورالائی شہر کے معززین فوجی و سول آفیسران صحافیوں اور خواتین اور سکول کے بچوں کی بھی بڑی تعداد موجود تھی پریڈ میں 4476 ریکروٹ نے حصہ لیا مہمان خصوصی نے پریڈ کا معائنہ کیا ریکروٹ سے خطاب کرتے ہوئے آج آپ پر ایک بڑی ذمہ داری عائد ہو گئی ہے مجھے امید ہے آپ لوگ اپنے ملک کی خاطر ہر قسم کی قربانی دینے سے گریز نہں کریں گے اور ملک کے دفاع کی خاطر جان کا نذرانہ بھی دینے سے گریز نہی کریں گے فرنٹیر کور بلوچستان افغانستان کی طویل سرحد کی نگہبان اور اسلحہ منشیات کی روک تھام اور بلوچستان میں دہشتگردی کے خاتمہ کے لئے اچھا کردار رہا ہے بلوچستان میں پہلے امن وامان کی حالت انتہائی خراب تھی لیکن ایف کی کوشش اور قربانیوں کی وجہ سے آج بلوچستان میں امن و آمان میں بہتری آئی ہے لیکن اسکے باوجود آپ نے امن وآمان کی بہتری کے لیے مذید کوششیں کرنی ہو گی مہمان خصوصی نے اچھی کارکردگی کرنے والوں میں انعامات تقسیم کئے آخر میں پریڈ نے مہمان خصوصی کو سلامی دی ۔

متعلقہ عنوان :