دبئی سے پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کو واپس لانے والی پرواز کو متعدد ہچکولے

muhammad ali محمد علی اتوار 27 مارچ 2016 01:46

دبئی سے پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کو واپس لانے والی پرواز کو متعدد ہچکولے
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 مارچ۔2016ء)دبئی سے پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کو واپس لانے والی پرواز کو متعدد ہچکولوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو دبئی سے پاکستان لانے والی پرواز کو دوران پرواز متعدد ہچکولوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

(جاری ہے)

یہ صورتحال آدھ گھنٹے تک جاری رہی۔ اس صورتحال کے باعث طیارے کے عملے کو بھی بیٹھنے پڑا۔ جبکہ مسافروں نے پریشان ہو کر استغفار کا ورد شروع کر دیا۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے متعدد کھلاڑی اور کوچ وقار یونس طیارے کی بزنس کلاس میں موجود ہیں۔ یہ پرواز کچھ دیر میں لاہور پہنچ جائے گی۔