موہالی میں کشمیریوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

اتوار 27 مارچ 2016 14:40

موہالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 مارچ۔2016ء) بھارتی ریاست پنجاب کے شہر موہالی میں کشمیر نوجوان سنجے سنگھ ٹھاکر اور اس کے ساتھیوں پر تشدد کرنے کے خلاف سینکڑوں نوجوانوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نیشنل سٹوڈنٹس یونین آف انڈیا کے ایک ترجمان نے موہالی میں جاری ایک بیان میں کہا کہ مظاہرے کی قیادت یونین کے رہنما پرکاش سنگھ ڈڑوال نے کی۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ہے کہ سنجے ٹھاکر اور اس کے ساتھیوں کوجو جموں وکشمیر کے باشندے ہیں ہندو انتہا پسندوں نے موہالی کے علاقے چلہ میں تشدد کا نشانہ بنایا ۔مظاہرین سرکاری حکام کی طرف سے کشمیری نوجوانوں کے خلاف گندی چالیں چلانے کے خلاف نعرے لگارہے تھے۔ پرکاش سنگھ ڈڑوال نے کہا کہ ریاستی انتظامیہ نے معصوم کشمیری نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بنانے والوں کے خلاف ایک لفظ بھی نہیں بولا اور نہ ان کے خلاف کوئی کاروائی کی۔

متعلقہ عنوان :