وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید کی ایئرپورٹ پر ماضی کے معروف سنگر جنید جمشید کے ساتھ بدسلوکی کی شدید مذمت

اتوار 27 مارچ 2016 15:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 مارچ۔2016ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ماضی کے معروف سنگر جنید جمشید کے ساتھ پرتشدد رویے اور بدسلوکی کی شدید مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو اپنے بیان میں وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ اسلام حسن سلوک اور باہمی احترام کا درس دیتا ہے۔ حضرت محمد کے اعلیٰ اخلاق اور مثالی طرز عمل کو اپنانا چاہئے۔ علماء سمیت معاشرے کے تمام طبقات کو ایسے رویے کا نوٹس لینا چاہئے۔