وفاقی وزیر اطلاعات کی اسلام آباد ایئر پورٹ پر جنید جمشید کے ساتھ پر تشدد رویئے اور بد سلوکی کی مذمت

اسلام دوسروں کے ساتھ حسن سلوک اور باہمی احترام کا درس دیتا ہے، تمام طبقات کو اس رویئے کا نوٹس لینا چایئے،بیان

اتوار 27 مارچ 2016 16:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 مارچ۔2016ء) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے اسلام آباد آئیر پورٹ پر جنید جمشید کے ساتھ پر تشدد رویئے اور بد سلوکی کی مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ اسلام دوسروں کے ساتھ حسن سلوک اور باہمی احترام کا درس دیتا ہے،علماء سمیت معاشرے کے تمام طبقات کو اس رویئے کا نوٹس لینا چایئے۔

(جاری ہے)

اتوار کو اپنے مذمتی بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہہمیں حضور کے اعلیٰ اخلاق اور مثالی طرزعمل کو اپنانا چایئے۔علماء سمیت معاشرے کے تمام طبقات کو اس رویئے کا نوٹس لینا چایئے۔