اقوام متحدہ ،امریکہ ، برطانیہ اور سعودی عرب سمیت دیگر ممالک کی لاہور دھماکے کی شدید مذمت جانی نقصان پر اظہارافسوس

اتوار 27 مارچ 2016 23:07

اقوام متحدہ ،امریکہ ، برطانیہ اور سعودی عرب سمیت دیگر ممالک کی لاہور ..

واشنگٹن/ لندن/ ریاض( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 مارچ۔2016ء ) اقوام متحدہ ،امریکہ ، برطانیہ اور سعودی عرب سمیت دیگر ممالک نے لاہور میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا ہے ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ ، امریکہ اور برطانیہ سمیت دیگر ممالک کی جانب سے لاہور میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ لاہور دھماکہ قابل مذمت ہے معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے والے قابل رحم نہیں ہیں۔ امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے لاہور دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ لاہور دھماکے میں مرنے والوں کے خاندانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہے مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کے ساتھ ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعاگو ہیں ۔ سعودی عرب نے بھی لاہور دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔