باپ نے کلہاڑیوں کے وار سے نو سالہ بیٹا قتل کردیا

اتوار 27 مارچ 2016 23:14

فیصل آباد۔27 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 مارچ۔2016ء ) تھانہ صدر تاندلیانوالہ کے علاقہ میں خبطی باپ نے نو سالہ بیٹا قتل کردیا ، پولیس نے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرتے ہوئے حوالات میں بند کردیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر تاندلیانوالہ کے علاقہ 402گ ب میں ذہنی مریض خبطی باپ ابرار حسین نے معمولی رنجش پر کلہاڑیوں کے وار کرکے اپنے نو سالہ بیٹے سبطین شاہ کو قتل کردیا ۔اطلاع ملنے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قاتل باپ کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا ۔ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کردیا گیا ۔بچے کی نعش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرکے مزید کارروائی کا آغاز کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :