معمولی رنجش پر دوست نے فائرنگ کرکے دوست کو قتل کردیا

اتوار 27 مارچ 2016 23:14

فیصل آباد۔27 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 مارچ۔2016ء ) تھانہ ٹھیکری والہ کے علاقہ میں معمولی رنجش پر دوست نے فائرنگ کرکے دوست کو قتل کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹھیکری والا کے علاقہ 64ج ب میں شفیق نامی شخص نے اپنے دوست محمد افضل کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔

(جاری ہے)

پولیس ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم اور مقتول میں چند روز قبل معمولی جھگڑا ہوا تھا جس کی مقتول کو رنجش تھی ۔قاتل نے موقع پا کر مقتول کو فیکٹری میں کام کرتے ہوئے فائرنگ کا نشانہ بنایا جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا اور طبی امداد ملنے سے قبل ہی دم توڑ گیا ۔ پولیس نے کارروائی شروع کرتے نعش قبضہ میں لے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔

متعلقہ عنوان :