پنجاب کالج علاقہ میں بہترین تعلیم کی فراہمی کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کر رہا ہے‘پرنسپل چوہدری افتخار احمد

پیر 28 مارچ 2016 13:10

شکرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مارچ۔2016ء ) پنجاب کالج شکرگڑھ نے تحصیل شکرگڑھ کے پرائیویٹ اور گورنمنٹ تعلیمی اداروں کے 200سے زائد جماعت نہم میں 80فیصد سے زائد نمبر حاصل کرنے والے ہو نہار طلبا طالبات کو گولڈ ،سلور ،تانبے کے میڈلز جبکہ اداروں کے سربراہان اساتذہ کو سپیشل ایوارڈ ز سے نواز اگیا ،پنجاب کالج شکرگڑھ کے پرنسپل چوہدری افتخار احمد ،وائس پرنسپل عثمان حیات نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کالج علاقہ میں بہترین تعلیم کی فراہمی کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کر رہا ہے اس موقع پر انہوں نے اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ علاقہ بھر کے وہ ذہین طلبا طالبات جنکے نمبر دہم کلاس میں 1000سے زائد ہو نگے انہیں 50000کیش پرائز اور مفت تعلیم دی جائے گی ،وائس پرنسپل پنجاب کالج گرلز کیمپس پروفیسر یاسر منیر چوہدری بھی موقع پر موجود تھے تقریب کے اختتام پر ایڈمن آفیسر پنجاب کالج پروفیسر چوہدری اسد کریم کی طرف سے شرکا کے اعزاز میں ریفریشمنٹ کا اہتمام کیا گیا کمپئیرنگ کے فرائض پروفیسر عارف عدنا ن عارف نے سرانجام دئیے ،استقبالیہ ڈیسک پر پروفیسر چوہدری جاوید اقبال ،پروفیسر سلیم شرفی نے آنے والے شرکا کو ویلکم کیا تقریب میں آنے والے علاقہ بھر کے ہونہار طلبا طالبات ماہر تعلیم شخصیات نے شاندار تقریب کا انعقاد کرنے پر پنجاب کالج کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا -